ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کی لہر لیکن وہ شہر جہاں آج بھی بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ،خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد میں دن کے او قات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم شام/ رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم حیدرآباد، تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین،ٹھٹھہ اورمٹھی میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری ، را و لپنڈی، جہلم، چکوال، گو جر ا نو الہ، لا ہور سیا لکوٹ، نا رووال میں شام/رات میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم ڈپلو ، مٹھی اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: سندھ: مٹھی 20 ، ڈپلو 18، گلگت بلتستان:بگروٹ اور با بو سر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت45،لسبیلا43اورسبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close