مون سون بارشوں کاسلسلہ طویل ہو گیا، بین الاقوامی موسمیاتی ماہر نےمزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) بین الاقوامی ماہر موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہو گا۔بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس نے بتایا کہ شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود ہوا کا واضح کم دباؤ شدت اختیار کر گیا ہے۔

ہوا کا واضح کم دباؤ ڈیپریشن میں تبدیل ہو گیا ،ہوا کا کم دباؤ آج اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر اثر انداز ہو سکتا ہے ،ہوا کا کم دباؤ بھارت ، راجستھان اور گجرات میں تیز بارشوں کا باعث بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں رواں ہفتے کے وسط یا آخر میں بارشوں کا امکان ہے ،پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہو سکتا ہے ۔

close