محکمہ موسمیات نے گرج چمک اور تیز ہوائوں کیساتھ مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔

کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ، کوہستان، سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیراور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص اورمٹھی میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم نارووال، سیالکوٹ ، لاہوراور بہاولنگر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: لاہور (ائیر پورٹ 51 ، مغل پورہ 37 ،تاج پورہ 33، سٹی 22، فرخ آباد 15 ، گلشن ِراوی 14،گلبرگ 13، اپر مال 12، اقبال ٹاؤن 07 ، ثمن آباد 06 ، لکشمی چوک 05، جوہر ٹاؤن04 ،شاہی قلعہ03 ، چوک ناخدا، نشتر ٹاؤن01) ، منگلا ،نارووال 12، اوکاڑہ 09 ، گوجرانوالہ 03 ، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 50 ، مالم جبہ 38 ، کاکول 29 ، سیدو شریف 21 ، دیر (لوئر 16، اپر 01) ، پشاور 03 ، کشمیر: مظفر آباد(سٹی 34، ائیر پورٹ26)، گڑھی دوپٹہ 13 ، سندھ: چھور07 ، مٹھی 02 ، گلگت بلتستان:گوپس 02 اور استورمیں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43، سبی41 اورلسبیلہ میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close