آج شام کن کن علاقوں میں بارشیں شروع ہونے والی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال شہریوں کو نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم شام /رات کے اوقات میں کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ پیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور،کوہستان، سوات ، دیر، مالاکنڈ، پشاور ،مردان،صوابی، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم صبح اور شام /رات کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ، سر گو د ھا،فیصل آباد ،قصور، منڈی بہاؤالدین، بھکر، میانوالی، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں زیارت ، بارکھان ،ژوب اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب:لاہور( شاہی قلعہ 106،لکشمی چوک 92، تاج پورہ 90، چوک ناخدا ،فرخ آباد80، ائیر پورٹ 71، مغل پورہ 53، نشتر ٹاون45،اقبال ٹاؤن ، گلبرگ 43، اپر مال 42، ثمن آباد38، سٹی 36، جوہر ٹاؤن31،گلشن راوی 30، جیل روڈ 11)، اوکاڑہ 30، قصور 28، راولپنڈی (شمس آباد، چکلالہ 24)، اسلام آباد(سید پور22، بوکرہ 17، زیرو پوائنٹ 05)، سرگودھا 22،ڈی جی خان 21، نارووال19،جہلم 15،منڈی بہاؤالدین 13، منگلہ 12، مری 10، حافظ آباد 06، جوہر آباد 05، ، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 03)،گوجرانوالہ، فیصل آباد03،بلوچستان: ژوب 50، خیبر پختو نخوا:پٹن 37، پاراچنار29، مالم جبہ ، کاکول 18،کالام 12،سیدو شریف 08،تخت بائی 03،بالاکوٹ ، زیریں دیر، پشاور 02، دروش، میر کھانی 01،کشمیر: راولاکوٹ 28،گڑھی دوپٹہ17، کوٹلی 15، مظفر آباد(سٹی، ائیر پورٹ 14)،گلگت بلتستان:بگروٹ 05، بونجی اور گلگت میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت44 ، دا لبندین، نو کنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close