محکمہ موسمیات نے جمعہ کے دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی ) محکمہ موسمیات کے مطابق کل (جمعہ کو)بلوچستان، بالائی سندھ، وسطی وزیریں خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اور خشک رہے گا۔آج (جمعرات کو)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق ملتان، کوٹ ادو، ڈی جی خان، ڈی آئی خان 44، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، رحیم یار خان، خانیوال، روہڑی، موہنجو داڑو، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close