آج کن کن علاقو ں میں بارش اور کہاں برفباری ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/ برفباری کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم اس دوران خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش /بوند اباندی کی توقع۔ پنجاب

کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخواہ ، گلگت بلتستان اورکشمیر کے بعض علاقوں میں بارش ہو ئی ۔سب سے زیادہ بارش: کالام 30،مالم جبہ 12، پٹن 07، دیر 06 ، چترال اور دروش میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: پاراچنار، لہہ ، گوپس منفی02 ، اسکردو اور کالام منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close