گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی، شہریوں کو برساتی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت

مکہ المکرمہ(پی این آئی)گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی، شہریوں کو برساتی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت۔سعودی محکمہ شہری دفاع نے مختلف شہروں میں موسم کی وارننگ جاری کردی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم کے

حوالے سے وارننگ جاری کی۔محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ اور مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ شمالی سرحدی علاقوں سمیت مشرقی صوبے اور قسیم میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ شہری دفاع کا کہناتھاکہ موسم کی وارننگ ماحولیاتی تحفظ اور میٹرولوجی اتھارٹی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے بعد دی گئی۔محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری برساتی نالوں سے دور رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close