کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ گرمی سے پریشان شہریوں کو نوید سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم دن کے اوقات میں خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیراوراسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران کراچی سمیت صوبہ سندھ کی ساحلی پٹی میں

بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےزیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش ہوئی۔بارش (ملی میٹر): بلوچستان: ژوب 11 ، بارکھان 05، کوئٹہ ، قلات ، مستونگ 01، پنجاب:ٖ گوجرانوالہ،حافظ آباد اور اوکاڑہ 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 47 ، موہنجوداڑو اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close