محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات دن کے وقت وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شام کے وقت شمالی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارش متوقع ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد میں شام کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ جھکڑ چل سکتے ہیں، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دن کے وقت موسم شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے وزیرستان، کرم، باجوڑ، مہمند،خیر، سوات، چترال، دیر اور کوہاٹ میں بارش متوقع ہے، مری،گلیات اور گردونواح میں شام کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ قلات،مستونگ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل اور ژوب میں بارش ہوسکتی ہے۔

close