اسلام آباد: ملک میں جاری توانائی بچت مہم کے حوالے سے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے سخت احکامات جاری کردئیے، اسلام آباد میں تمام بازار، دکانیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار سمیت ساتوں دن بازار، دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی، کریانہ اسٹور، گروسری اسٹور، تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنا ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






