نجی بینک میں جعل سازی، عملے نے کروڑوں کا زیور نقلی زیور سے بدل دیا‎‎

اسلام آباد (پی این آئی )نجی بینک کے منیجر سمیت دیگر ملازمین نے کروڑوں روپے مالیت کے زیوارت کو بدل کر اس کی جگہ نقلی زیوارت رکھ دیے ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں نجی بینک کے منیجرکا ملازمین کے ہمراہ کروڑوں روپے مالیت ک زیورات کی جگہ لاکر میں نقلی زیورات رکھنے پر پولیس نے 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی  کے مطابق پولیس کے مطابق گلستان جوہر موڑ کے قریب واقع نجی بینک کے ملازمین نے اپنے 28 کلائنٹ کے 55 کروڑ قرض کے بدلے رکھے گئے زیورات تبدیل کردیے۔پولیس کا کہناہےکہ شہریوں کے زیورات میں جعلسازی کا انکشاف ہیڈ آفس سے آنے والی آڈٹ ٹیم کی چیکنگ پر ہوا، 55 کروڑ روپے قرضےکے عوض شہریوں کے زیورات سیل بیگز میں لاکر میں رکھے گئے تھے جب کہ دوران چیکنگ 50 بیگز میں اصل کے بجائے سونے کا پانی چڑھے پیتل کے زیورات موجود تھے۔پولیس کے مطابق اب تک 233 میں سے 150 لاکرز چیک کیے جاچکے ہیں جن میں موجود زیورات نقلی ثابت ہوئے ہیں۔جنرل مینیجر ہیڈ آفس کی تحریری شکایت پرشاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے بینک کی ایک خاتون افسر سمیت 5 افرادکو گرفتارکرلیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر ملازمین سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

close