شبلی فراز اور فواد چوہدری آمنے سامنے آ گئے، شدید اختلاف نے پارٹی قیادت کو بھی پریشان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )مقامی سطح پر بننے والے وینٹی لیٹرز کام کے ہیں یا نہیں، حکومت کے سابق اور موجودہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آمنے سامنے آگئے۔ ان دونوں کے درمیان شدید اختلاف نے پارٹی قیادت کو بھی پریشان کر دیا۔موجودہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر کے 16 فنکشن ہوتے ہیں، ہمارے یہاں بننے والے وینٹی لیٹر ابھی اس معیار کے نہیں، ان کے صرف چار فنکشن ہیں۔ شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز اور طبی آلات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں،ڈریپ سے پاکستانی وینٹی لیٹر کی رجسٹریشن کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہر ممکن کوشش کرے گی۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر وینٹیلیٹرز کی کمی ہوتی تو پاکستان میں حالات آج کنٹرول میں نہ ہوتے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو شاید ان چیزوں کا علم نہیں ہوگا، انہیں وینٹی لیٹرز بنانے والی کمپنیز سے بریفنگ لینی چاہیے ۔۔۔۔

close