وفاقی کابینہ نےشہباز گل کےلیے کلاشنکوف سمیت تین اسلحہ لائسنسوں کی کیوں منظوری دے دی؟

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ نے روسی ویکسین اسپوتنک کے دو انجیکشن کی ریٹیل قیمت 8 ہزار449 روپے مقرر کرنے ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کی تعیناتی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو 3 اسلحہ لائسنسز رکھنے کی منظوری دیدی ۔منگل کووفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی روسی ویکسین اسپوتنک کے دو انجکشن کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں اسپوتنک کے دو انجیکشن کی ریٹیل قیمت 8 ہزار449 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے بھی فوج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاکستان اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری بھی دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو 3 اسلحہ لائسنسز رکھنے کی منظوری دی جبکہ انہیں ایک 223 بور اور 2 کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوان ان پر انڈے پھینکے گئے تھے۔۔۔۔

close