خفیہ اداروں نے کن شہروں میں دہشت گرد حملوں کی خطرےسے خبردار کر دیا؟ کن اداروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے؟

شیخوپورہ (پی این آئی)خفیہ اداروں نے کن شہروں میں دہشت گرد حملوں کی خطرےسے خبردار کر دیا؟ کن اداروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے؟، قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حال ہی میں موصولہ رپورٹس کی بنیاد پر کراچی اور پشاور میں ممکنہ دہشت گردی سے خبردار کیا

گیا ہے۔تھریٹ الرٹ نمبر 249 کے عنوان سےمراسلہ میں کہا گیا ہے کہ رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے راولپنڈی کے علاقہ روات کے قریب ایک اہم ادارہ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔جس میں دہشت گردی کے لیے ایس بی کے وی بی آئی ای ڈی کو استعمال کیا جاسکتا ہے. رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد اسی طرز پر کراچی اور پشاور میں بھی حملے کریں گے۔

close