شہید اے ایس آئی کی میت ایمبولینس کی بجائے پولیس ڈالے کے فرش پر، ایس ایچ او ترنول سمیت تین اہلکار معطل

راولپنڈی (پی این آئی)شہید اے ایس آئی کی میت ایمبولینس کی بجائے پولیس ڈالے کے فرش پر، ایس ایچ او ترنول سمیت تین اہلکار معطل،شہید اے ایس آئی محسن ظفر کی میت کوایمبولینس میں لے جانے کی بجائے بیدردی سے پولیس ڈالے کے فرش پرڈالنے کی ویڈیو کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اسلام آبادنےقائم مقام

ایس ایچ او محمد رفیق، ڈیوٹی افسر عبدالغفور اور کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کردیا۔ سوشل میڈیاپروائرل ہونے والی ویڈیومیں د کھایا گیاتھاکہ پولیس ملازمین شہیدتھانیدارکے جسد خاکی کوبے دردی سے پولیس گاڑی کے فرش میں رکھ رہے ہیں جس سے شہیدکی بے حرمتی کاتاثر پیداہوا، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیا۔ انہوں نے تھانہ ترنول کےقائم مقام ایس ایچ او محمد رفیق، ڈیوٹی افسر عبدالغفور اور کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کر دیااورڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کو انکوائری کرکے 24گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کاکہا۔

close