پاکستان میں پھر زلزلہ، عوام گھروں سے باہر نکل آئی

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق زلزلہ پیما مرکزکا کہنا ہے کہ ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 3اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 30کلومیٹراور مرکز کوئٹہ سے 23کلومیٹر جنوب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پرلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

close