وزیراعظم عمران خان احسان فراموش اور محسن کش ہیں،لیاقت بلوچ

جہلم(طارق مجید کھوکھر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان احسان فراموش اور محسن کش ہیں جبکہ اس نے الیکشن میں جہاز بھی لے لیے اور رقم بھی لیکر انتخابی مہم چلاتا رہا لیکن اب اسی کی خلاف کمیٹی تشکیل دیکر کاروائی شروع کی ہے جبکہ اس کو یہ خود

سبسڈی دے چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سینیٹر و رکن قومی اسمبلی راجہ محمد افضل خان کی رہائش گاہ ان کے بیٹے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان سے فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سعید اللہ مدبر،منشی طالب حسین،راجہ کامران ایڈووکیٹ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلیمان رفیق کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پارٹیوں کے اندر آپس میں رابطے رہتے ہیں جبکہ یہ پارٹیوں کے اندرونی معاملات ہیں اس کا وہی بتا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ فی الحال ہمیں کرونا وائرس سے نجات ملنا ضروری ہے کیونکہ عمران خان نے سیاسی قرنطینہ کا شکار کرلیا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان کے جذباتی پن کی وجہ سے عمران خان کی جو رائے ہوتی ہے وہی اس کا جواب ہوتا ہے کیونکہ بحیثیت ملک کے وزیراعظم انہیں پالیسی اسٹیٹمنٹ اپنی کابینہ مشاورت کے بعد جاری کرنا ہوتی ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ وہ اپنی تقریر میں خود ہی سوال کرتے ہیں اور اس کا خود ہی جواب دیتے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں کو مل کر ایسی حکمت عملی بنانی چاہئے کہ اس ملک میں بااختیار بلدیاتی اور عام انتخابات منعقد ہو اور عوام کو ریلیف ملے۔انہوں نے کہاکہ ان ہاؤس تبدیلی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست میں بہتر نہیں ہوگی جبکہ آئندہ قومی سطح پر تمام جماعتوں کو بیٹھ کر ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا اسی میں ملک اور قوم کی بھلائی ہے۔۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close