ڈی پی او جہلم کا احساس کفالت پروگرام کی تقسیم ہونے والی رقوم کے مراکز کا دورہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے احساس کفالت پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والی رقوم کے مراکز کا دورہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگھوئی چوٹالہ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،گورنمنٹ ہائی

سکول سنگھوئی چوٹالہ احساس کفالت پروگرام کے مرکز پر سیکورٹی کے انتظامات کو چیک کیا اور انہیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ احساس کفالت پروگرام کے مرکز پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ،پولیس اہلکار، محافظ سکواڈز اور ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے تا کہ مستحق افراد کو پر امن ماحول میں رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔جبکہ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمین کو خصوصی احکامات جاری کیے کہ وہ دوران ڈیوٹی ماسک، گلوز اور ہینڈ سینیٹائزرز کے استعمال کو یقینی بنائیں اور امداد وصول کرنے والے افراد کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں سوشل ڈسٹنس کے تحت مناسب فاصلہ اختیار کر نے کی تلقین کریں۔اور اس پر عمل کو یقینی بنائیں کیونکہ جتنا ہم محدود رہینگے اتنا ہی محفوظ رہینگے جبکہ ہم نے کرونا وائرس کے خلاف جہاد کرکے کامیابی حاصل کرنی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے مرکز پر بہترین سیکورٹی ڈیوٹی کرنے پر افسران و ملازمین کو شاباش دی۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close