ملتان، چور لاکھوں روپے کے زیورات ،سامان چوری کر کے لے گیا، جاتے ہوئے دیوار پر کیا لکھ گیا؟

ملتان(پی این آئی)ملتان میں چوری کی انوکھی کی واردات ،تھانہ بہاوالدین زکریاکے علاقے میں گھرسے دس لاکھ سے زائد کے زیورات اورسامان کا صفایا کرکے جانے والاچور جاتے جاتے دیوارپر تحریر لکھ کر چلا گیا کہ وہ چور نہیں ہے،مجبور ہے ،اس کے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے ،اسے معاف کردینا،گزشتہ رات

ملتان میں تھانہ بہاوالدین زکریا کے علاقے میں چوری کی واردات ہوئی ،نامعلوم چورنے فیصل آباد سے ملتان شفٹ ہونے والے بینک منیجرکے گھرکا صفایا کیا تھا۔چور نے طلائی زیورات ،کپڑے اور الیکٹرانکس سمیت دس لاکھ سے زائد کا سامان چوری کیا،پولیس نے چوری کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن ابھی تک چور کا پتہ نہیں چلایا جاسکا،۔پولیس نے مکان مالک کی مدعیت میں نامعلوم چور کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد چور کو گرفتارکرلیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close