جہلم،پولیس نے گمشدہ بچے ورثاء کے حوالے کردیئے

جہلم(طارق مجید کھوکھر)سب انسپکٹر محمد آصف انچارج پولیس سٹی دینہ اور ان کی ٹیم نے لاپتہ ہونیوالے بچے قلب مصطفی عمر چودہ سال ساکن ضلع بہاؤالدین کو انتھک محنت کے بعد ڈھونڈ کر بحفاظت ورثاء کے حوالے کردیا۔افتخار افضل اے ایس آئی تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم فاروق احمد ولد محمد زراعت سکنہ

نتھوالہ ضلع جہلم سے 1120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ انچارج پولیس چوکی کینٹ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران حسین اور محافظان تھانہ سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان علی عرف چھوارا سکنہ جہلم سے ایک کلو325گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ صدر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد طفیل نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ندیم عرف ویماڈنش سکنہ جہلم سے ایک کلو 240گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،پولیس چوکی کھیوڑہ کے سب انسپکٹر عثمان تصدق نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم شہناز سکنہ جہلم سے دس لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔۔۔۔۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close