راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی سیکیورٹی میں معاونت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی سیکیورٹی میں معاونت کرے گی اور شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خدمات انجام دے گی۔

ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور نے راولپنڈی میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر وفاقی حکومت نے منظوری دی۔