صدرِ زرداری نےکمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشانِ امتیاز ( ملٹری) عطا کرنے کی پُروقار تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنرل عامر رضا کو نشانِ امتیاز ( ملٹری) سے نوازا۔

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشانِ امتیاز ( ملٹری) عطا کرنے کی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔