پاکستان سمیت 12 مسلم ممالک کی مقبوضہ یروشلم میں سفارتخانے کے قیام کی مذمت

پاکستان، سعودی عرب، مصر سمیت 12 مسلم ممالک نے مقبوضہ یروشلم میں نام نہاد “صومالی لینڈ” سفارتخانے کے قیام کی شدید مذمت کی ہے۔

وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ یروشلم میں نام نہاد سفارتخانہ کھولنا بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ یروشلم کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کوئی بھی یکطرفہ کوشش ناقابل قبول ہے جبکہ مشرقی یروشلم 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقہ ہے اور اس کی حیثیت تبدیل کرنے کے تمام اقدامات کالعدم تصور کیے جائیں گے۔

مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام یا انتظام کو جائز قرار دینے کی کوشش مسترد کرتے ہیں اور صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے گی۔مسلم ممالک نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ صومالی سرزمین کی وحدت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی یکطرفہ اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close