کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے اراکین نے فیلڈ مارشل کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی۔ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں لہذا فیلڈ مارشل کو امن انعام کے لئے نامزد کیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کی جانب سے دستخط شدہ قرار داد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






