اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں مختصر وفد کی پاکستان آمد کی اطلاع کو اہم سفارتی پیشرفت قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے رابطے کے بعد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا اور ان کو ایرانی ہم منصب سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے خطے کی سکیورٹی صورتحال اور کشیدگی میں اضافے کے خدشات پر بات چیت کی جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم نے وزیر اعظم کو سفارتی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان دونوں فریقین کو جلد دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلیے سرگرم ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امن و استحکام کیلیے اہم پالیسی اور سفارتی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے، اعتماد سازی اور مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلیے پرعزم ہے۔ شہباز شریف نے اعلی سطح سفارتی رابطوں میں تیزی لانے اور مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے امن کوششوں میں عالمی کردار مزید متحرک بنانے پر زور دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






