روٹی کی قیمت کے حوالے سے اہم اعلان

لاہور(پی این آئی) روٹی کی قیمت کے حوالے سے اہم اعلان۔۔۔وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ روٹی کے نرخ مقرر کرنے سے پہلے مکمل تحقیق کی گئی۔ بلال یاسین نے کہا کہ 20 کلو آٹے کی قیمت میں 500 روپے کمی کی گئی، آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تندور پر آٹے کی قیمت، روٹی بننے پر تمام خرچ پر غور کر کے قیمت مقرر کی۔وزیر خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ ابھی تو باردانہ کی تقسیم شروع ہی نہیں ہوئی، موسم کی وجہ سے باردانہ کی تقسیم کا عمل تھوڑا سا آگے چلا گیا۔۔۔

close