کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر سستا

کراچی(پی این آئی)کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر سستا ۔۔۔کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 29 پیسے کا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 70 ہزار 523 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 70 ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔۔۔۔

close