امریکہ اور اردن ایرانی حملے کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں آ گئے

تہران (پی این آئی) امریکہ اور اردن ایرانی حملے کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں آ گئے ہیں۔۔۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے ڈرونز اور کروز میزائلز کے حملے کے بعد امریکا اور اردن نے اسرائیل جانے والے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے ہیں۔۔۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والے درجنوں ایرانی ڈرونز کو تباہ کردیا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے اردن سرحد کے قریب متعدد ایرانی ڈرونز مار گرائے۔۔۔ دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق اردن کے جیٹ طیاروں نے بھی شمالی اور وسطی اردن سے اسرائیل کی طرف جاتے درجنوں ایرانی ڈرونز کو مار گرایا۔۔۔
عالمی میڈیا رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کر دیا ہے اور 200 کے قریب ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیئے ہیں، ایرانی جواب میں امریکا اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔۔۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔۔۔ اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا،اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔۔۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے 200 ڈورنز اسرائیلی علاقوں تک پہنچے، ایرانی ڈرونز سے جنوبی اسرائیل میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔۔۔

close