ایران نے اسرائیل پر حملہ کر دیا

تہران (پی این آئی) عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر حملہ کر دیا ہے اور 200 کے قریب ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیئے ہیں، ایرانی جواب میں امریکا اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے ہیں۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔۔۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔۔۔ اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا،اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔۔۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے 200 ڈورنز اسرائیلی علاقوں تک پہنچے، ایرانی ڈرونز سے جنوبی اسرائیل میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا،اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی۔۔۔

close