چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، پی ٹی آئی کا ایکشن شروع

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، پی ٹی آئی کا ایکشن شروع۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف درخواست سیکریٹری سینیٹ کو جمع کرا دی۔سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی نے درخواست جمع کرائی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختنونخوا کے سینیٹ الیکشن تک سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ملتوی کیا جائے۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کی صبح 9 بجے ہو گا، اجلاس میں نئے اراکین کی حلف برداری ہو گی۔سینیٹ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ہو گا۔واضح رہے کہ سینیٹ میں 24 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ بالترتیب 19، 19 سینیٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کر رکھا ہے۔۔۔

close