شہریار آفریدی کی گرفتاری، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد 6 ماہ، ایس ایس پی 4 ماہ، ایس ایچ او کو 2 ماہ قید کی سزا۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (پی این آئی) ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر توہینِ عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم سنایا گیا ہے۔۔۔۔ہائی کورٹ نے اسی معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو 4 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو 2 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔۔۔۔

عدالت نے اپیل کے لیے وقت دیتے ہوئے ایک ماہ تک سزا معطل بھی کر دی ہے۔۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد 1 ماہ کے دوران فیصلے کے خلاف اپیل فائل کریں، 1 ماہ تک اگر عدالت سے فیصلہ معطل نہ ہوا تو انہیں جیل بھجوایا جائے۔۔۔۔فاضل جج نے عدالتی فیصلے کی کاپی وزیرِ اعظم پاکستان کو بھجوانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔۔۔۔

close