پاکستان کو قرضہ نہ دیں، آئی ایم ایف کو عمران خان خط لکھ رہے ہیں، بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے آج آئی ایم ایف کو ایک خط لکھا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئی ایم ایف اور یورپی یونین چارٹر کے مطابق اس وقت قرض دیں گے جب ملک میں گڈ گورننس ہو، جس ملک میں جمہوریت نہیں وہاں بین الاقوامی ادارے کام نہیں کرتے۔۔۔۔۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ لوگوں کا ووٹ رات کے اندھیرے میں چوری ہوا، جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی ان حلقوں کا آڈٹ ہو، آڈٹ میں جوڈیشری کا عمل دخل بھی ہو، اگر آڈٹ نہیں ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرض کا اقدام ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔۔۔۔

close