ایک اور بڑے کرکٹر نے سیاست میں قدم رکھ دیا، الیکشن لڑنے کی تیاری

ڈھاکہ (پی این آئی) بر صغیر کے ایک اور بڑے کرکٹر نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔ میڈیا کے مطابق شکیب الحسن کا بنگلادیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری کو الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔

عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری جنرل بہاؤالدین نسیم نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن نے ہفتے کو پارٹی سے نامزدگی فارم حاصل کر لیے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن الیکشن میں 3 حلقوں سے انتخابات لڑ سکتے ہیں۔۔۔۔ پاکستان میں سیاست کے میدان میں عمران خان کی بے پناہ مقبولیت کے بعد بنگلہ دیش میں شکیب الحسن کی سیاست میں آمد کو دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے ۔۔۔۔

close