سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید ہو گئے

راولپنڈی(آئی این پی)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی عبداللہ اور سپاہی محمد سہیل شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مثر انداز میں پتہ لگایا۔

علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 12 اور 13 نومبر کی رات کو ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

close