عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پراڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا نے درخواست دائرکی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی اور ایس پی جیل نے عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ احکامات پرعمل نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے اور جیل حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے بارے حکم پرعملدرآمد کا حکم صادر کیاجائے۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

close