اسلام آباد (پی این آئی) اس سال بھی گیس لوڈ شیڈنگ ہو گی، جس طرح گزشتہ سال دن میں 8 گھنٹے گیس آتی تھی، اسے جاری رکھیں گے۔۔۔۔۔ نگراں وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما میں گیس کی کمی پوری کرنے کے لیے 2 ایل این جی کارگوز خرید لیے گئے ہیں۔۔۔ وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوروں سے اب تک 16 ارب روپے کی ریکوری ہو چکی ہے۔۔۔۔






