قلعہ ستارہ شاہ، مسافر ٹرین مال بردار بوگی سے ٹکرا گئی

شیخوپورہ (پی این آئی) پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرین کو صبح سویرے حادثہ پیش آ گیا ہے ۔۔۔۔ ریلوے حکام کے مطابق قلعہ ستار شاہ اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔ ریلوے حکام کے مطابق میانوالی سے آنے والی مسافر ٹرین بھی کانٹا تبدیل نہ ہونے پر اسی ٹریک پر آگئی جس پر پہلے سے ٹرین کھڑی تھی، مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی کوشش کے باوجود ٹرین مال بردار بوگی سے ٹکرا گئیں۔۔۔۔۔

حادثے کے حوالے سے ریسکیو اہلکاروں کے کا کہنا ہے کہ حادثے میں میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 20 مسافر زخمی ہوئے، 5 زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

close