بے روزگاروں کے لیے خوشخبری، صوبائی سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد 43 سال تک کر دی گئی

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی بالائی حد میں 43 سال تک کی عام رعایت دے دی ہے ۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی بالائی حد میں 43 سال تک عمومی رعایت دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔ سمری کے مطابق اس اقدام سے بہت سے بے روزگار نوجوانوں کو پبلک سیکٹر میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

یہ بات اہم ہے کہ سندھ حکومت نے جنوری 2023 میں سرکاری ملازمتوں کے لیے اپنی ملازمتوں کے لیے عمر کی بالائی حد 43 سال کرنے کی سمری منظور کی تھی۔۔۔۔ اسی مثال پر عمل کرتے ہوئے حکومت سندھ نے بھی صوبے کے سرکاری محکموں میں آسامیوں کے لیے درخواست دینے والے تمام درخواست دہندگان کو عمر کی بالائی حد میں 15 سال تک کی رعایت کی اجازت دے دی ہے۔۔۔۔

close