ایک ہی شہر میں 24 گھنٹے میں دوسرا دھماکہ، جانی نقصان ہو گیا

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران دو دھماکے ہو گئے ہیں۔۔۔۔پہلا دھماکہ کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر ہوا جس کے بعد کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دستی بم پھٹا۔۔۔۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق شہر کے علاقے بروری کے مغربی بائی پاس پر دستی بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں ہلاک شخص کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے وسطی علاقے موتی رام پر قومی پرچم اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان فروخت کرنے والی دوکان میں دھماکا ہوا تھا،دھماکے سے دو کانوں کی چھتیں گر گئیں اور ایک دوکان میں اگ لگ گئی تھی۔۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق آگ کو فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر بجھا دیا، دھماکے سے ایک دوکاندار ارسلان اور اس کا ہیلپر نذیر احمد زخمی ہوگیا جسے کوئٹہ کے سول اسپتال کے ٹراماسنٹر میں منتقل کردیا گیا ،جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔۔۔۔۔

close