صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے، 24 گھنٹے میں دوسری بار پاکستان لرز اٹھا

پشاور (پی این آئی) صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے، 24 گھنٹے میں دوسری بار پاکستان لرز اٹھا۔۔۔ خیبرپختونخوا گے مختلف علاقوں باجوڑ اور لوئر دیر سمیت کئی مقامات پر صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔۔۔ ماہرین کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 186 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔۔۔۔۔گزشتہ رات بھی لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور اس کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔۔۔۔۔

close