ایک کروڑ 20 لاکھ سے کم نہ لینا، پی ٹی آئی نے بھی انکوائری شروع کر دی

لاہور (پی این آئی) ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی امیدوار ابوذر کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر پی ٹی آئی خود بھی شک میں پڑ گئی ہے اور اپنے طور پر معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 137 سے امیدوار ابوذر مقصود چدھڑ کی آڈیو سامنے آنے کے بعد چھان بین شروع کر دی ہے۔۔۔۔ اس سے پہلے ابوذر کے والد نے بھی ثاقب نثار کی سفارش پر بیٹے کو ٹکٹ ملنے کی تصدیق کی لیکن پیسے کے لین دین کی تردید کی تھی۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ مبینہ آڈیو لیک میں ابوذر نے ثاقب کے بیٹے کو کہا تھا کہ آپ کی کوششیں رنگ لے آئیں، بس جلدی سے ٹکٹ چھپوا دیں ۔۔۔۔۔ نجم ثاقب نے کہا تھا بس بابا کا شکریہ ادا کرنے اور انھیں جپھی ڈالنے آجانا۔۔۔۔دوسری کال میں نجم ثاقب نے میاں عزیر سے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ سے کم نہ لینا۔۔۔۔

close