قیمتی موبائل فون چھین کر ہمسایہ ملکوں کو اسمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا، کتنے موبائل برآمد

کراچی (پی این آئی) پاکستان سے قیمتی موبائل فون چھین کر ایران اور افغانستان اسمگل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر ملیر کینٹ موڑ کے قریب سے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔ملزمان کے قبضے سے 26 قیمتی موبائل فون، 3 پستول اور 50 سے زائد موبائل سم کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے کارندے ہیں،

جن کی شناخت عبدالمنان، جمال الدین ناصر اور محمد فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔۔۔۔۔ملزمان ساتھیوں کی مدد سے چھینے گئے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرتے تھے اور یہ موبائل کوریئر کمپنی کے ذریعے کوئٹہ، ایران اور افغانستان بھیجتے تھے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ سال میں 500 سے زائد موبائل فونز چھین کر پڑوسی ممالک سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔۔۔۔

close