پنجاب پولیس کے ترجمان بیٹے سمیت گرفتار

لاہور(پی این آئی)سرکاری افسرکو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پنجاب پولیس کے ترجمان کو بیٹے اور دیگر دو افراد سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان نایاب حیدرکو تھانہ جنوبی چھائونی پولیس نے گرفتارکیا، نایاب حیدر کو بیٹے اور دیگردو افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ترجمان پولیس کوکیولری گرائونڈ کے قریب کارسوارسرکاری افسرپربہیمانہ تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔مقدمہ سرکاری افسرکی مدعیت میں مختلف سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ،واقعے میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

close