ایمرجنسی لگا کر ہی الیکشن ملتوی کئے جا سکتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(پی این آئی)چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، سیاسی درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوگا تو مسائل بڑھیں گے، ایمرجنسی لگا کر ہی الیکشن ملتوی کئے جاسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سماء نیو زکے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے نئے اٹارنی جنرل منصور عثمان کا عدالت میں خیر مقدم کیا،

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے آپ سے بہترین معاونت ملے گی۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کارروائی کو لمبا نہیں کرنا چاہتے، سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں؟، اگر الیکشن کمیشن کا اختیار ہوا تو بات ختم ہوجائے گی۔

close