ڈالروں کا حصول، مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کی شرائط کا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے فارمولے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف چیزوں کے ریٹ بڑھانے کا کہہ رہا ہے، نہیں بڑھائیں گے تو قسط نہیں ملے گی، ایکسپورٹ بڑھانے، امپورٹ کم کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی کا کوئی طریقہ نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام میں مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معیشت بحالی کیلئے صنعتی و زرعی پیداوار کو بڑھانا ہوگا، ہمیں اس وقت برآمدات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو معیشت سے متعلق بڑے فیصلے لینے ہوں گے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بیورو کریسی اور سیاست دانوں میں اہلیت کا فقدان ہے، ہمیں سرکاری اثاثوں کی نجکاری کے قانون کو آسان کرنا ہوگا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہر کسی کو چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا، اگر ہم ایسا کریں گے تو کوئی بھی سرمایہ کار نجکاری کے معاملے میں ہاتھ ڈالنے سے گھبرائے گا۔۔۔۔۔۔

close