ارشد شریف کی موت، امریکی ماہرین نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) پاکستانی صحافی ارشد شریف کے حوالے سے امریکی ماہرین نے تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ مقتول ارشد شریف کی موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملے۔ امریکی میڈیا وائس آف امریکا کے مطابق صحافی ارشد شریف کی ایسی چالیس تصاویر حاصل کی ہیں جو نیروبی میں پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئیں۔

ہائی ریزولوشن پکچرز کے سائنسی تجزیے کے بعد امریکی ماہرین نے بتایا ہے کہ مقتول صحافی پر موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملتے۔وائس آف امریکا کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئی جو تصاویر موصول ہوئیں وہ کہیں شائع نہیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر جسم کے بیرونی حتی کہ اندرونی اعضا کا اس واضح انداز میں احاطہ کرتی ہیں کہ ماہرین کو تجزیے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوتا۔۔۔۔

close