برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی

لندن (پی این آئی) برطانیہ کے بڑی آبادی والے علاقوں انگلینڈ اور ویلز کے شہریوں میں اسلام تیزی سے پھیلنے والے مذاہب میں شامل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ کے میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دفتر برائے شماریات کی جانب سے مردم شماری کے حیران کن نتائج جاری کئے گئے ہیں۔ ان اعدادوشمار کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں مسلمانوں کی تعداد 6.5 فیصد ہوگئی ہے جو کہ 2011 میں 4.9 فیصد تھی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسیحیوں کی آبادی 50 فیصد سے کم ہوگئی ہے،

2021 میں 46.2 فیصد افراد نے اپنی شناخت مسیحی کے طور پر کرائی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2011 میں انگلینڈ اور ویلز میں مسیحیوں کی تعداد 59.3 فیصد تھی، کسی بھی مذہب پر یقین نہ رکھنے والوں کی تعداد 2011 کی نسبت ایک تہائی بڑھ کر 37.2 فیصد ہوگئی ہے۔۔۔۔

close