میری جان کو خطرہ ہے لیکن میں آج پنڈی آ رہا ہوں، عمران خان کا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا ہے۔ عمران خان نے غیر ملکی میگزین کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا ہے، میں جانتا تھا کہ سیاست میں آؤں گا تو میری جان کو خطرہ ہو گا۔ عمران خان نے انٹرویو میں کہا ہے کہ حملے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میری اہلیہ کو مجھ پر حملے کا ٹی وی سے پتہ چلا تھا، اہلیہ کو لگا کہ میں ٹھیک ہوں، اِنہیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگی ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹر میں عمران خان نے کہا کہ میری زندگی کو خطرات ہیں اور زخمی ہونے کے باوجود قوم کے لیے راولپنڈی جا رہا ہوں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ میری قوم میرے لیے پنڈی آئے گی۔۔۔۔

close