آرمی چیف کی تعیناتی، وزیر اعظم ہاؤس میں اہم اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اہم اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں امین الحق، طارق بشیر چیمہ، مولانا اسعد محمود، شاہ زین بگٹی، اسرار ترین شریک ہیں۔ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل، وفاقی وزیر شیری رحمٰن، وزیرِ اعظم کے مشیر عون چوہدری، مشیرِ قانون ملک شہادت، سینیٹر طلحہٰ محمود، ریاض پیرزادہ اور چوہدری سالک حسین بھی اجلاس میں شریک ہیں۔یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز بھی اہم عسکری تقرریوں کے بارے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزراء اور اتحادیوں سے صلاح مشورے کیے تھے۔

اجلاس میں اتحادیوں نے وزیرِ اعظم سے کہا کہ آپ پر مکمل اعتماد ہے، مشاورت کرنے پر شکریہ، ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ ہیں۔ گزشتہ روز کے اجلاس میں آصف زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، چوہدری شجاعت، بلاول بھٹو زرداری، خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی، اختر مینگل، آفتاب شیر پاؤ، شاہ زین بگٹی، شاہد خاقان عباسی، چوہدری سالک حسین، خرم دستگیر، عطاء تارڑ، مریم اورنگزیب اور پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آپ کا آئینی حق ہے۔۔۔۔

close