عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے،رانا ثناء اللہ کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔ آج آرمی چیف کے لئے سمری موو ہوسکتی ہے اور ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے ہیحکومت اور سیکیورٹی اداروں پر الزامات لگا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ملک دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ عنران نے توشہ خانہ سے چوری بھی کی،

یہ اللہ کی پکڑ میں ہے، اس کا منہ کالا ہو گیا ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ گھڑیوں پر نیب اور ایف آئی اے انکوائری کر رہے ہیں،اب تک کی تفتیش کے مطابق قانون توڑا گیا ویلیو بھی کم لگوائی۔ سعودی عرب اطلاع پہنچ چکی ہے۔ پورا کیس نیب کے پاس جا سکتا ہے۔ رانا ثنا نے کہا کہ آج آرمی چیف کے لئے سمری موو ہوسکتی ہے اور ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔ یہ سب کچھ عمران کی آمد سے پہلے ہو جائے گا۔ جو اللہ کو منظور ہو گا ہو جائے گا۔ اس مسئلے پر

کسی جگہ بھی کوئی اختلاف نہیں۔ پانچ ناموں میں سے فیصلہ ہو گا۔ آئین وزیر اعظم کو کسی مشاورت کی اجازت نہیں دیتا البتہ انڈرسٹینڈنگ ہے۔ عمران دھرنے کے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر مسلح لوگ آئے تو روکا جائے گا، اسلحے کا استعمال ہوا تو فورسز جوابی کارروائی کریں گی۔ عمران کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔ہمارا ملک بدنام ہو گا،خانہ جنگی کا خطرہ ہو گا۔اس افرا تفری کے ذمہ دار بھی عمران ہیں۔

دشمن تو یہی چاہتا ہے، عمران نے اگر چار ناموں کی وڈیو بنائی ہے تو چیف جسٹس کو دکھا دیں۔ میں تو حکومت کو سفارش کروں گا کہ عمراں کو گرفتار کر کے محفوظ جگہ پر رکھیں۔رانا ثنا نے کہا کہ دھرنے جلسے پر ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے، ریڈ زون میں نہیں گھسنے دینگے۔

سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مارچ کا رخ بدلنے پر فورسز استعمال کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف قتل میں چیف جسٹس کمیشن بنائیں گے ،اگر لواحقین چاہیں تو اقوام متحدہ کی مدد بھی لے لیں۔ عمران اپنیدور میں قتل ہونے والے صحافیوں کا بھی بتائے۔عمران پہلے سیاستدان بنے پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔وہ کسی کی بات نہیں سنتا۔ صدر علوی بھی عمران کی ہدایات پر چلتے ہیں۔ صدر مملکت آرمی چیف کی سمری لیٹ نہیں کر سکتا۔ فوری تقرر ہو جائے گا۔

close